Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / دہشت گرد اچھے یا برے نہیں ہوتے : پرنب مکرجی

دہشت گرد اچھے یا برے نہیں ہوتے : پرنب مکرجی

The President, Shri Pranab Mukherjee addressing at Peking University, in Beijing, China on May 26, 2016.

لعنت سے مقابلہ کرنے ہند ۔ چین تعاون پر زور ۔ صدر کی چینی ہم منصب جن پنگ سے ملاقات
بیجنگ 26 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی کیلئے اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی فورم میں چین کی مدد طلب کی ہے اور یہ واضح کردیا کہ کوئی اچھا دہشت گرد اور کوئی برا دہشت گرد نہیں ہوتا ۔ ہندوستان نے چین سے کہا کہ نیوکلئیر سپلائرس گروپ کے مسئلہ پر بھی بہتر موقف واضح کرے ۔ یہ دونوں مسائل اس وقت زیر بحث آئے جب صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ اور وزیر اعظم چین لی کیقیانگ کے ساتھ ملاقات کی ۔ صدر جمہوریہ چین کے چار روزہ سرکاری دورہ پر ہیں جو کل ختم ہونے والا ہے ۔ صدر جمہوریہ کے دورہ کی چینی قیادت نے ستائش کی اور تینوںہ ی قائدین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو بہتر اور موثر بنانے میں پرنب مکرجی نے اپنے طویل سیاسی کیرئیر میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ تاہم اس موقع پر دونوں ملکوں کے مابین بعض امور پر اختلافات کی بھی نشاندہی کی گئی ۔ ژی جن پنگ کے ساتھ صدر جمہوریہ کی ہوئی وفود کی سطح کی 80 منٹ کی بات چیت سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ بات چیت کھلے انداز میں ہوئی اور دونوں ہی فریقین نے یہ بات قبول کی کہ ایک دوسرے کے احساسات اور تشویش کا احترام کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر جمہوریہ نے دہشت گردی سے نمٹنے کے مسئلہ پر تعاون کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ نیوکلئیر سپلائرس گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کی جانی چاہئے ۔ اس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے جئیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں میں بھی چین کی رکاوٹ کا مسئلہ اٹھایا ۔ چین کو اس بات سے واقف کروایا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جو لڑائی ہو رہی ہے وہ عالمی نوعیت کی ہے اور ہندوستان اور چین دونوں ہی اس سے متاثر ہیں۔ معتمد خارجہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندوستان اور چین باہمی سطح پر اور ہمہ قومی فورموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں تاکہ اس لعنت سے متحدہ مقابلہ کیا جاسکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT