Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / دہشت گرد تنظیمیں اسلام کو بدنام کررہی ہیں : وائیٹ ہاؤس

دہشت گرد تنظیمیں اسلام کو بدنام کررہی ہیں : وائیٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اہم ترین بیان میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ دولت اسلامیہ جیسی تنظیمیں اسلام کے نام پر جو خون خرابہ کررہی ہے اس کے ذریعہ وہ اپنے آپ کو اسلام کا جنگجو یا مقدس جہادی تصور کررہے ہیں اور ان کی دانست میں ایسا سمجھ رہے ہیں کہ قتل و غارتگری بالکل منصفانہ ہے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے اپنی روزمرہ کی بریفنگ میں اخباری نمائندوں سے کہاکہ خود صدر اوباما یہ بات کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اسلام کے نام پر برپا کیا جانے والا تشدد و منصفانہ ہرگز نہیں ہوسکتا۔ جنگجوؤں نے خون خرابے کو اپنے ایجنڈہ میں شامل کرلیا ہے اور ایسا کرتے ہوئے وہ خود کو ’’راہ راست‘‘ پر تصور کرتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ وہ یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ ہمارا امریکہ کے ساتھ مقدس جہاد جاری ہے۔ تاہم یہ بات نوٹ کرلیں کہ یہ ان کا جھوٹا ایجنڈہ ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ اوباما حکومت اور ان کی پیشرو حکومت نے بھی بارہا یہ کہا ہیکہ دولت اسلامیہ اور اسی قبیل کی دیگر تنظیمیں اسلام کی شبیہہ کو مسخ کررہی ہیں۔ اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور یہ دہشت گرد اسے بدنام کررہے ہیں۔ جوش ارنیسٹ کا یہ تبصرہ اورلینڈو میں واقع قتل عام کے ایک دن بعد منظرعام پر آیا ہے جہاں ایک افغانی نژاد جنونی عمر متین ہم جنس پرستوں کیایک قلب پر بے دریغ گولیاں چلاتے ہوئے 49 افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT