Monday , November 20 2017
Home / دنیا / دہشت گرد حملوں کا شکار کیفے دوبارہ کھول دیا گیا

دہشت گرد حملوں کا شکار کیفے دوبارہ کھول دیا گیا

ڈھاکہ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ سال بنگلہ دیش کے ایک کیفے میں جہاں ملک کے بدترین دہشت گرد حملے میں 22 یرغمالیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا ، جن میں ایک ہندوستانی لڑکی بھی شامل تھی، اس کیفے کو گاہکوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم اب کی بار اس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے اور سکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ بی ڈی نیوز 24 کے مطابق ہولی آرمیسن بیکری جو قبل ازیں 2000 مربع فیٹ کے رقبہ پر واقع تھی تاہم اب وہ ’’رینگس آرکیڈ‘‘ نامی عمارت کے پہلی منزل پر صرف 500 مربع فیٹ کے رقبہ پر قائم کی گئی ہے جو گلشن ریوینیو میں واقع ہے جو اس کے پرانے محل وقوع سے زیادہ فاصلہ پر نہیں ہے۔ کیفے میں بیک وقت 50 گاہکوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

TOPPOPULARRECENT