Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / دہشت گرد حملوں کے انتباہ پر سخت چوکسی ، پولیس کا مارچ پاسٹ

دہشت گرد حملوں کے انتباہ پر سخت چوکسی ، پولیس کا مارچ پاسٹ

حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) یوم جمہوریہ کے موقع پر انٹلی جنس کی چوکسی کے بعد ریاست بھر میں سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکز کی جانب سے بڑے شہروں پر دہشت گرد حملوں کا انتباہ دیا گیا ہے جس کے بعد تلنگانہ کے اہم شہروں بالخصوص حیدرآباد میں پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے اور حیدرآباد و سائبرآباد کے تمام اہم سرکار

حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) یوم جمہوریہ کے موقع پر انٹلی جنس کی چوکسی کے بعد ریاست بھر میں سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکز کی جانب سے بڑے شہروں پر دہشت گرد حملوں کا انتباہ دیا گیا ہے جس کے بعد تلنگانہ کے اہم شہروں بالخصوص حیدرآباد میں پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے اور حیدرآباد و سائبرآباد کے تمام اہم سرکاری و خانگی تنصیبات کو پولیس نے عملاً محاصرہ میں لے لیا ہے ۔ جگہ جگہ تلاش اور فلیگ مارچ اور پولیس کی ناکا بندی شروع کردی گئی ہے ۔ پرانے شہر کے حساس و انتہائی حساس علاقوں میں ریاپڈایکشن فورس کا فلیگ مارچ کیا گیا ہے ۔ پرانے شہر کے چارمینار ڈیویژن میں پولیس کی کثیر تعداد بشمول ریاپڈایکشن فورس و سادہ لباس پولیس نے حسینی علم ، موسی باؤلی ، پراناپل ، بہادرپورہ ، کالا پتھر ، کاماٹی پورہ ، بارہ دری و دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔ پولیس اس مارچ کو عوام میں اطمینان اور غیر سماجی عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے ضروری قرار دیتی ہے ۔ بدامنی پھیلانے اور شرپسند و شرانگیز حرکتوں کے ذریعہ بھی ناپاک عزائم کی انجام دہی کے خطرات پائے جانے کا پولیس کو شبہ ہے ۔ جیسا کہ شہر کی تاریخ میں سابق واقعات ایسے شبہات کو تقویت دیتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اے سی پی چارمینار مسٹر اشوک چکرورتی نے بتایا کہ مرکز کی چوکسی کے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔ ایک طرف یوم جمہوریہ اور دوسری طرف مرکز کی چوکسی کی ہدایت سے پولیس چوکس ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حساس اور انتہائی حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کے ذریعہ عوام میں اعتماد کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اپنی پالیسی کو عمل میں لارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سٹی پولیس کسی بھی قسم کے چیالنج کا سامنا کرسکتی ہے بلکہ تمام ناپاک عزائم کو ناکام بناسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT