Friday , December 15 2017
Home / دنیا / دہشت گرد حملہ کے سازشی چار افراد گرفتار

دہشت گرد حملہ کے سازشی چار افراد گرفتار

بیجنگ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چار افراد کو آج چین میں گرفتار کرلیا گیا جو مبینہ طور پر صوبہ شانگ ژی میں دہشت گرد حملہ کی سازش کررہے تھے اور مسلمانوں کو اکسا رہے تھے کہ وہ شام کا سفر کریں تاکہ دولت اسلامیہ کے شانہ بشانہ جہاد کرسکیں۔ مشتبہ افراد کو حال ہی میں چین سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ وہ دہشت گرد حملوں کیلئے مسلمانوں کو ہجرت پر اکسا رہے تھے اور سرکاری خبر رساں ادارہ گلوبل ٹائمس کی خبر کے بموجب یہ افراد چین کے ایک صوبہ میں دہشت گرد حملوں کی سازش کررہے تھے۔ شورش زدہ صوبہ ژنجیانگ سے ترک وطن کرکے کئی افراد دولت اسلامیہ کے مجاہدین کے شانہ بشانہ جہاد کیلئے شام جا چکے ہیں۔ ژنجیانگ میں ترک نژاد ایغور قبائیلی مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے جو شکایت کرتے ہیں کہ انہیں زبردستی اور ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور نسلی بنیاد پر حکومت چین ان کے ساتھ تعصب کا رویہ اختیار کرتی ہے۔ اس صوبہ کی جملہ آبادی دو کروڑ 10 لاکھ مسلمانوں پر مشتمل ہے جن میں اکثریت ایغور قبائیلی ترک نژاد مسلمانوں کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT