Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / دہشت گرد حملہ 26/11 کے متاثرین کو وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو کا خراج عقیدت

دہشت گرد حملہ 26/11 کے متاثرین کو وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو کا خراج عقیدت

ممبئی ۔ 18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو نے آج 26/11کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے مہلوکین کو حراج عقیدت پیش کیا ۔ نیتن یاہو کے ہمراہ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے دہشت گرد حملے کے مہلوکین کی یادگار پر پھول مالا چڑھائی ۔ اس حملہ میں 166 انسانی جانیں ضائع ہوئیں تھیں ۔ جن کی یادگار جنوبی ممبئی کی افسانوی تاج محل پیالیس ہوٹل میں قائم ہے ۔ اس موقع پر زبردست صیانتی اقدامات کئے گئے تھے ۔ سیاحوں کی کتاب میں وزیراعظم اسرائیل نے اپنے تاثرات درج کئے ۔ نریمان ہاؤز کا بھی دورہ کیا اور 11سالہ اسرائیلی لڑکے موشے ہولتز برگ سے ملاقات کی ۔ موشے کے والد ربی گیوریل ہولتز برگ اور والدہ ریوکا نریمان ہاؤز میں 2008ء کے حملوں میں ہلاک ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT