Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / دہشت گرد حملے میں ملوث دو عسکریت پسند گرفتار

دہشت گرد حملے میں ملوث دو عسکریت پسند گرفتار

بانیہال ؍ جموں 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو جموں و کشمیر کی بانیہال پٹی میں چہارشنبے کو ایس ایس بی پارٹی پر مہلک دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہوئے ہیں۔ پولیس نے آج کہاکہ غضنفر اور عارف کو اِس حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا، جس میں ایک ایس ایس بی جوان ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوا ہے۔ ایس ایس پی، رام بن، موہن لال نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے حملے کے اندرون 24 گھنٹے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اُن کے پاس سے دو سرویس رائفلیں بشمول اے کے اسالٹ رائفل اور اِنساس رائفل برآمد کرلئے گئے جو انھوں نے حملے کے دوران چھین لئے تھے۔ عہدیداروں نے کہاکہ غضنفر اور عارف کو وادیٔ چناب کے خطہ میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے لئے بھرتی کیا گیا تھا۔ یہ دونوں کے ساتھ عاقب وحید بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے۔ 21 سالہ غضنفر احمد اور 22 سالہ عاقب وحید اننت ناگ کے ڈگری کالج میں بی ایس سی کے اسٹوڈنٹس ہیں۔ 25 سالہ عارف ایک پرائیوٹ کمپنی کے لئے کام کرتا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق غضنفر اور عاقب کی فیملی ماضی میں مبینہ طور پر حزب المجاہدین سے وابستہ رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT