Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / دہشت گرد حملے میں یتیم کمسن یہودی کی ممبئی آمد

دہشت گرد حملے میں یتیم کمسن یہودی کی ممبئی آمد

ممبئی 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یہودی لڑکا موشے ہولٹز برگ جو 26/11 کے ممبئی دہشت گرد حملے میں ماں باپ کی ہلاکت کے بعد یتیم ہوگیا تھا، اپنے خاندان کے اس بدترین المیہ کے شکار ہونے کے 9 سال بعد آج پہلی مرتبہ ممبئی پہونچا اور کہاکہ اس شہر کا دورہ کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔ موشی نے صبح 8 بجے ممبئی ایرپورٹ پہونچنے کے بعد کہاکہ ’’شلوم (سلام)… بہت خوشی (یوئی ہے)‘‘۔ لڑکے کے والد یہودی ابی تیورئیل اور ماں ریوکا کی ہلاکت کے وقت وہ صرف دو سال کا تھا۔ شرمیلا لڑکا موشے اب 11 سال کا ہوچکا ہے۔ اپنے دادا شمعون روزنبرگ کے ساتھ آیا ہے۔ شمعون نے کہاکہ وہ ناریمن ہاؤز جائیں گے جہاں نومبر 2008 ء کے دہشت گرد حملے میں ان کے والدین ہلاک ہوگئے تھے۔ انھوں نے کہاکہ ’’ہندوستان ناریمن ہاؤز آتے ہوئے مجھے خوشی ہوئی ہے۔ جہاں میں دعائیہ اجتماع میں شریک رہوں گا۔ ہندوستانیوں کو سلام کہوں گا۔ اس ملک میں مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے‘‘۔

ہندوستان کو بھی روس سے سستی ایل این جی کی فراہمی
نئی دہلی ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قطر اور آسٹریلیا کے بعد ہندوستان کو بھی روس سے لکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کمتر قیمت پر حاصل ہوا کرے گی جبکہ ماہ مئی سے درآمد ہوگی جس سے درآمدات کے مصارف میں کئی ملین ڈالر کی بچت میں مدد ملے گی۔ اس تبدیلی سے واقف ذرائع نے کہا کہ سرکاری گیس کمپنی گیل (GAIL) انڈیا لمیٹیڈ نے روس کی کمپنی Gazprom کو مطمئن کیا کہ گیس کی قیمت 20 سالہ معاملت کے تحت گھٹائی جائے نیز کچھ مقدار کی ڈیلیوری کو تین تا چار سال کیلئے مؤخر کیا جائے۔ گیل نے 2012ء میں 20 سالہ معاملت پر دستخط کرتے ہوئے 2.5 ملین میٹرک ٹن ایل این جی فی سال کی درآمد کا Shtokman لمیٹیڈ سے معاہدہ کیا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ ایل این جی کی قیمت طئے کرنے کی اساس بدل کر برینٹ کروڈ آئیل کی مطابقت میں لائی جارہی ہے جو پہلے مقررہ قیمت کے مقابل کمتر قیمت ہوگی۔ قیمتوں میں قطعی تبدیلیوں کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا۔

TOPPOPULARRECENT