Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / دہشت گرد حملے کے سازشی لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو اسمائیل کی تلاش

دہشت گرد حملے کے سازشی لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو اسمائیل کی تلاش

سری نگر۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صیانتی افواج نے بڑے پیمانے پر لشکر طیبہ کے کمانڈر پاکستانی شہری ابواسماعیل کی تلاش شروع کردی ہے جو مبینہ طور پر امرناتھ یاترا پر مہلک حملے کا کلیدی سازشی ہے۔ تلاشی مہم کا آغاز جنوبی کشمیر میں کیا جاچکا ہے۔ ابواسماعیل کے مواصلات میں دخل اندازی کرنے سے ثابت ہوچکا ہے کہ امرناتھ یاترا پر حملے میں وہ ملوث تھا۔ سینئر پولیس عہدیدار نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔ امرناتھ یاترا پر حملے میں 7 ہلاک ہوگئے ہیں۔

کشمیر میں انکائونٹر
3 حسب المجاہدین ارکان ہلاک
سری نگر۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حسب المجاہدین کے 3 ارکان آج وسطی کشمیر کے ضلع وڈگام میں فوج کے ساتھ انکائونٹر میں ریڈباغ علاقہ میں ہلاک کردیئے گئے۔ علاقہ کا محاصرہ کرکے صیانتی محکمہ کی اطلاع کی بنیاد پر اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کو تلاش کیا جارہا تھا لیکن تلاشی مہم انکائونٹر میں تبدیل ہوگئی کیوں کہ فوج پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی تھی۔ کارروائی رات کے وقت روک دی گئی تھی۔ آج صبح فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT