Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / دہشت گرد روابط پر چار پاکستانیوں کی گرفتاری

دہشت گرد روابط پر چار پاکستانیوں کی گرفتاری

کراچی 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چار انتہائی تعلیم یافتہ پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ایک بس پر ہوئے حملہ میں ملوث تھے جس میں 45 شیعہ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ان میں ایک شخص ایسا ہے جس نے دو امریکی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کی تھی اور خود کا اپنا کالج بھی چلاتا تھا ۔ ان پر ملک میں دوسرے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہنے کا بھی الزام ہے ۔ انسداد دہشت گردی محکمہ کے سربراہ راجا عمر خطاب نے بتایا کہ چار مشتبہ افراد عادل مسعود بٹ ‘ خالد یوسف باری ‘ سلیم احمد اور محمد سلیمان سعید کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر 45 شیعہ اسمعیلی باشندوں کو حملہ کرنے والوں کو معاشی مدد فراہم کی تھی اور ان کی برین واشنگ کی گئی تھی ۔ یہ بس حملہ 13 مئی کو کراچی میں کیا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ عادل مسعود بٹ نے کراچی میں اسکولی تعلیم حاصل کرنے کے بعد امریکہ کا سفر کیا تھا جہاں اس نے انڈیانا یونیورسٹی اور نیویارک فورڈھم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی ۔ وہ کراچی میں خود کا اپنا کراچی کالج آف اکاؤنٹنسی اور مینجمنٹ سائینس چلاتا ہے ۔ اس کے کالج میں دو ہزار طلبا شریک ہیں۔ ایک اور مشتبہ شخص باری ایک الیکٹرنکس انجینئر ہے ۔
جو پاکستان انٹرنیشنل ائرلائین کیلئے کام کرتا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے انکشافات کے نتیجہ میں باری کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے ہوئی پوچھ تاچھ کے نتیجہ میں عادل بٹ اور دوسروں کے رول کا پتہ چلا جس پر انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT