Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / دہشت گرد روابط کے شبہ میں تین بنگلہ دیشی نوجوان گرفتار

دہشت گرد روابط کے شبہ میں تین بنگلہ دیشی نوجوان گرفتار

لکھنؤ ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)تین بنگلہ دیشی نوجوان جن پر انتہاء پسند گروپ انصاراللہ بنگلہ ٹیم سے روابط کا شبہ ہے۔ یوپی انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔ محمد عمران، رضی الدین اور محمد فردوس جو تمام بھائی ہیں، ہوڑا ۔ امرتسر ایکسپریس ٹرین میںسوار ہونے کے دوران کل دوپہر گرفتار کرلئے گئے۔ تفتیش کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بنگلہ دیش کے متوطن ہیں اور ان کے قبضہ سے جعلی آدھار کارڈ دستیاب ہوئے۔ بعدازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اے ٹی ایس ٹیم نے 6 اگست کو انہیں بنگلہ دیشی دہشت گرد عبداللہ سے روابط کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا جو اے پی ٹی مظفرنگر سے تعلق رکھتا تھا۔ اے بی ٹی کو انصار بنگلہ بھی کہا جاتا ہے اور یہ مختلف بے رحم حملوں قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ پتہ چلا کہ تینوں مدرسے کے اساتذہ ہیں ۔ دو بھائی اے ٹی ایس کے متحرک ہونے کے بعد سے مفرور تھے جنہیں اب گرفتار کرلیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT