Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے عناصر سے دور رہنے کی خواہش : سربراہ فوج

دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے عناصر سے دور رہنے کی خواہش : سربراہ فوج

نئی دہلی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج جموں و کشمیر میں کہاکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے دوری اختیار کریں کیوں کہ ریاست اِن کی وجہ سے شورش پسندی سے متاثر ہورہی ہے۔ اُنھوں نے اُن سے خواہش کی کہ تعلیم کے ذریعہ اپنی زندگی تعمیر کرنے میں مصروف ہوجائیں۔ وہ طلبہ کے ایک گروپ سے ضلع راجوری میں تبادلہ خیال کررہے تھے۔ وہ قومی یکجہتی سفر کے سلسلہ میں کشمیر آئے ہوئے ہیں۔ یہ سفر 11 فروری تا 21 فروری مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT