Wednesday , January 23 2019

دہشت گرد طاقتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

رام ناتھ کووند کا پارلیمنٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والے سرکاری ملازمین کو خراج عقیدت
نئی دہلی، 13 دسمبر ( یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے 2001 کے پارلیمنٹ حملے میں شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ ہندوستان نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ پارلیمنٹ حملے کی 16 ویں برسی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں صدر نے کہا، “سولہ سال پہلے آج ہی کے دن پارلیمنٹ کو دہشت گردوں سے بچانے میں اپنی جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کو سلام. ہندوستان کی جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والی قوتوں نے ہدف بنایا تھا، وہ کامیاب نہیں ہو پائے . اور ہم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ”۔صیانتی عملے کی عدم تیاری کی وجہ سے حملے کے نتیجہ میں بعض ارکان عملہ شہید ہوگئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT