Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دہشت گرد مقدمات کی تحقیقات میں جانبداری کیوں: اسداویسی

دہشت گرد مقدمات کی تحقیقات میں جانبداری کیوں: اسداویسی

حیدرآباد 20 ڈسمبر (پی ٹی آئی) صدر مجلس اسدالدین اویسی نے خصوصی این آئی اے عدالت کی جانب سے انڈین مجاہدین کے پانچ ارکان کو سزائے موت سنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ جاننا چاہا کہ ملک کی سرکردہ تحقیقاتی ایجنسیاں تمام دہشت گرد مقدمات میں اِسی طرح کی تیزی کیوں نہیں دکھاتیں؟ اُنھوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں این آئی اے کے تعلق سے کئی سوالات اُٹھائے اور مرکز پر بھی شدید تنقید کی۔ اُنھوں نے کہاکہ جس انداز میں این آئی اے اُن بم دھماکوں کے مقدمات سے نمٹ رہی ہے جن میں غیر مسلم ملزم ہیں اِس پر انھیں کوئی حیرت نہیں ہورہی، کیوں کہ اِن تمام کو محض ’’اچھے دن‘‘ کی بناء چھوڑ دیا جائے گا؟ اُنھوں نے کہاکہ سرکردہ تحقیقاتی ایجنسیاں تمام دہشت گرد مقدمات اور 1992 ء سے بابری مسجد کے زیرتصفیہ مقدمہ کی یکسوئی کے معاملہ میں اِس طرح کی تیزی کیوں نہیں دکھاتی؟

Top Stories

TOPPOPULARRECENT