Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / دہشت گرد نیٹ ورکس تباہ کرنے امریکہ کا پاکستان کو ایک بار پھر انتباہ

دہشت گرد نیٹ ورکس تباہ کرنے امریکہ کا پاکستان کو ایک بار پھر انتباہ

واشنگٹن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ و تاراج کرنے مؤثر اقدامات کرے اور اس کے لئے کسی بھی نوعیت کا امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکہ نے پاکستان کے لئے اپنے موقف میں سختی اختیار کرلی ہے اور بار بار یہی کہا جارہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے ساتھ مؤثر طور پر نمٹنے میں ناکام ہے۔ اسی وجہ سے گذشتہ ہفتہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لئے 2 بلین ڈالرس کی خطیر رقمی امداد کو روک دیا تھا کیونکہ پاکستان نے خصوصی طور پر حقانی نایٹ ورک اور طالبان کے خلاف (بقول امریکہ) مؤثر اقدامات نہیں کئے ہیں۔ پنٹگان پریس سکریٹری آرمی کرنل راب میننگ نے کل ایک نیوز کانفرنس (جسے میڈیا کوریج نہیں دیا گیا تھا) سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری توقعات بالکل واضح ہیں۔ طالبان اور حقانی نیٹ ورک جیسی خطرناک تنظیمیں پاکستانی سرزمین سے اپنی کوئی کارروائی انجام نہیں دے سکتیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے شانہ بشانہ کام کرنے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT