Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / دہشت گرد گروپس کی تباہی کی یکطرفہ کارروائی

دہشت گرد گروپس کی تباہی کی یکطرفہ کارروائی

پاکستان کو امریکہ کا انتباہ ‘ آئی ایس آئی پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا الزام
واشنگٹن ۔ 23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت لب و لہجہ کے پیغام میں امریکہ نے پاکستان کو انتباہ دیا کہ وہ ضروری ہوتو اپنے بل بوتے پر کارروائی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا تاکہ پاکستان کے طاقتور محکمہ سراغ رسانی آئی ایس آئی کے نٹ ورکس کی زیرسرپرستی دہشت گرد گروپس کو تباہ یا انہیں متاثر کیا جائے ۔امریکہ نے کہا کہ پاکستان کا محکمہ سراغ رسانی اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی نہیں کررہا ہے ۔ کارگزار نائب وزیر برائے انسداد دہشت گردی مالیہ ایڈم جوبین نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی افواج خاص طور پر اس کا محکمہ سراغ رسانی آئی ایس آئی پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروپس کے خلاف اقدامات کرنے سے انکار کررہا ہے ۔ بعض گروپس کو برداشت بھی کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنے حلیفوں پر مسلسل زور دیتے آرہے ہیں کہ وہ تمام دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف جو اُن کے ملک میں سرگرم ہیں کارروائی کرے ‘ ورنہ ہم ان ددہشت گروپس کو مالیہ کے فراہمی کے انسداد اور ان کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے کیلئے اپنے طور پر کارروائی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ وہ پال ایچ نٹز اسکول برائے ترقی یافتہ بین الاقوامی مطالعہ جات میں تقریر کررہے تھے ۔ زوبین نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کئی پہلوؤں سے امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود بے رحمانہ دہشت گردی کا نشانہ رہ چکا ہے ۔ اس کے اسکولس ‘ بازاروں اور مسجدوں پر حملے کئے جاچکے ہیں اور ان کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روایتی دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانوں سے جو شمال مغربی پاکستان میںموجود ہیں جاریہ سرگرمیوں کے خلاف پاکستان میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے ۔اس نے دولت اسلامیہ کو دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے ۔ تحریک طالبان پاکستان کی مالی امداد اور کارروائیوں کا انسداد کیا ہے لیکن آئی ایس آئی کی دہشت گرد گروپس کو تائید جاری ہے ۔ افغانستان کے عہدیداروں نے الزام عائد کیاہے کہ حقانی نٹ ورکس کے کارکنوں طالبان کے شانہ بہ شانہ جنگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ کابل میں کئی حملے کرچکے ہیں ۔ آئی ایس آئی کارکنوں کی خفیہ مدت سے پاکستان کی سرزمین سے بھی کئی دہشت گر د کارروائیاں افغانستان کے خلاف ہوچکی ہیں ۔

برطانیہ میں بم دھماکے کی سازش بے نقاب
لندن ۔23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے محکمہ سراغ رسانی اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن کے ایک انڈر گراؤنڈ نٹ ورک سے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں ایک دھماکو آلہ برآمد کیا تھا ۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ آلہ بم دھماکوں کی ایک سازش سے مربوط تھا جو جنوبی اور مغربی انگلستان میں کرنے کی سازش کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT