Wednesday , April 25 2018
Home / سیاسیات / دہلی اسمبلی سے تین اپوزیشن ارکان کا مارشل کے ذریعہ اخراج

دہلی اسمبلی سے تین اپوزیشن ارکان کا مارشل کے ذریعہ اخراج

نئی دہلی، م16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اپوزیشن بی جے پی کے ارکان اسمبلی وجیندر گپتا، اوپی شرما، منجندر سنگھ سرسا اور جگدیش پردھان کو آج دہلی اسمبلی سے مارشل کے ذریعہ ایوان بدر کیا گیا ۔ کارروائی میں خلل ڈالنے کی پاداش میں یہ قدم اٹھایا گیا ۔یہ اراکان اسمبلی حکمراں عام آدمی پارٹی کے نااہل قرار دیئے جانے والے رکن اسمبلی (کیلاش گہلوٹ ) کی ایوان کے اندر موجودگی پر اعتراض کررہے تھے ۔واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے 20 ارکان اسمبلی کو الیکشن کمیشن کی سفارش پر صدر رام ناتھ کووند نے منفعت بخش عہدے رکھنے کی پاداش میں نااہل قرار دے دیا تھا ۔ان لوگوں کو ایوان سے مارشل کے ذریعہ باہر نکالا گیا ۔ اس کے بعد لفٹیننٹ گورنر انل بائجل نے بجٹ اجلاس کے پہلے دن خطبہ پیش کیا ۔لیفٹننٹ گورنر اپنی تقریر کے لئے جیسے ہی پہچے تھے مذکورہ ارکان اسمبلی نے ایوان کے بیچوں بیچ پہنچ کر احتجاج شروع کردیا ۔ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا کا یہ کہنا تھا کہ جو ایوان کا رکن نہیں ہے وہ اندر آکر نہیں بیٹھ سکتا۔

TOPPOPULARRECENT