Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / دہلی اسمبلی سے ٹیپو سلطان کا پورٹریٹ ہٹانے کا مطالبہ مسترد

دہلی اسمبلی سے ٹیپو سلطان کا پورٹریٹ ہٹانے کا مطالبہ مسترد

نئی دہلی۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی میں ٹیپو سلطان کے پورٹریٹ کو ہٹانے بی جے پی رکن اسمبلی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے اسپیکر دہلی اسمبلی رام نواس گوئل نے آج کہا کہ ٹیپو سلطان کے پورٹریٹ کو اسمبلی سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ بی جے پی غیرضروری اس کو متنازعہ مسئلہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسمبلی کے شہداء یادگار گیلری سے ٹیپو سلطان کے پورٹریٹ کو ہٹانے کی کوشش کی تو ہم اس کے خلاف کارروائی کرینگے ۔چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اسمبلی کے احاطہ میں 70 ممتاز شخصیات کے پورٹریٹس کی نقاب کشائی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT