Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی اسمبلی میں اشوک سنگھل کو خراج پیش کرنے کے مسئلہ پر ہنگامہ

دہلی اسمبلی میں اشوک سنگھل کو خراج پیش کرنے کے مسئلہ پر ہنگامہ

نئی دہلی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی کے سرمائی سیشن کا آج آغاز ہوا جہاں پر بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے وی ایچ پی لیڈر اشوک سنگھل کو خراج پیش کرنے کا مطالبہ کیا ، لیکن عام آدمی پارٹی کے قائدین نے اعتراض کیا تو اسپیکر نے اس مطالبہ کو مسترد کردیا۔ سیشن کا آغاز پیرس حملے میں ہلاک افراد کو خراج پیش کرتے ہوئے کیا گیا ، اس کے بعد اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا نے اشوک سنگھل کو بھی خراج پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکمراں پارٹی کے ارکان اسمبلی جگدیپ سنگھ ، امانت اللہ خان، سومناتھ بھارتی نے اس مطالبہ پر اعتراض کیا اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اشوک سنگھل نے اپنی پوری زندگی میں انتشار پسندانہ رول ادا کیا ہے اور ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کیلئے شروع کی گئی تحریک میں بھی انہوں نے حصہ لیا تھا ، انہیں خراج پیش کرنا ممکن نہیں۔ ایوان میں الزامات و جوابی الزامات کے درمیان اسپیکر رام نواس گوئل نے بی جے پی لیڈر کے مطالبہ کا جواب دیا اور کہا کہ اشوک سنگھل کو خراج پیش کرنا ممکن نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT