Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / دہلی انتخابی نتائج مودی کیخلاف ریفرنڈم : شنکر راؤ

دہلی انتخابی نتائج مودی کیخلاف ریفرنڈم : شنکر راؤ

حیدرآباد 10 فروری (آئی این این) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ڈاکٹر پی شنکر ر اؤ نے عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال کی ستائش کی۔ اُنھوں نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ریفرنڈم ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ عوام نے عام آدمی پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیتے ہوئے بی جے پی بالخصوص وزیراعظم کو یکسر مسترد کردیا۔ اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ عام آدمی پارٹی کی یہ کامیابی مودی کے خفیہ ایجنڈہ پر عمل آوری پر روک لگادے گی۔

TOPPOPULARRECENT