Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / دہلی اور امریکہ کی پولیس کی جانب سے اوباما کے صیانتی انتظامات کا جائزہ

دہلی اور امریکہ کی پولیس کی جانب سے اوباما کے صیانتی انتظامات کا جائزہ

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی پولیس نے آج امریکی محکمہ خفیہ اور پڑوسی ممالک کے اعلی سطحی پولیس عہدہ داروں کے ساتھ ایک تعاون کے منصوبہ پر اور امکانی چیلنجوں کی شناخت، تاکہ آئندہ یوم جمہوریہ تقریب کے صیانتی انتظامات کو بے عیب بنایا جاسکے، جس میں بارک اوباما بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے بموجب امریکی محکمہ خف

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی پولیس نے آج امریکی محکمہ خفیہ اور پڑوسی ممالک کے اعلی سطحی پولیس عہدہ داروں کے ساتھ ایک تعاون کے منصوبہ پر اور امکانی چیلنجوں کی شناخت، تاکہ آئندہ یوم جمہوریہ تقریب کے صیانتی انتظامات کو بے عیب بنایا جاسکے، جس میں بارک اوباما بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے بموجب امریکی محکمہ خفیہ کے ارکان نے بحیثیت مجموعی اوباما کے دورے پر تبادلہ خیال کیا اور اس ہوٹل کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں، جہاں اوباما قیام کریں گے۔ ان کی رہگزر اور ان مقامات کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی گئیں، جہاں کا وہ دورہ کریں گے۔ انھوں نے صدر امریکہ کی رہگزر پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں تک رسائی کی بھی خواہش کی۔ علاوہ ازیں صدر کے دورہ میں ہنگامی حالات میں اخراج کے راستوں کے معائنہ کی بھی خواہش ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT