Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی اور ممبئی میں آئی پی ایل کے آج دو سنسنی خیز میچ

دہلی اور ممبئی میں آئی پی ایل کے آج دو سنسنی خیز میچ

نئی دہلی۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے دو میچس اتوار کو کھیلے جائیں گے ۔ دہلی ڈیر ڈیولس ( ڈی ڈی ) اور راجستھان رائلز کے درمیان 4بجے شام دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر مقابلہ کا آغاز ہوگا ۔ دوسرا مقابلہ سابق چمپئن ممبئی انڈینس ( ایم آئی) اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان 8بجے شب ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم پر ہوگا ۔ یہ دونوں

نئی دہلی۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیئر لیگ کے دو میچس اتوار کو کھیلے جائیں گے ۔ دہلی ڈیر ڈیولس ( ڈی ڈی ) اور راجستھان رائلز کے درمیان 4بجے شام دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر مقابلہ کا آغاز ہوگا ۔ دوسرا مقابلہ سابق چمپئن ممبئی انڈینس ( ایم آئی) اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان 8بجے شب ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم پر ہوگا ۔ یہ دونوں ہی ٹیمیں اس سیریز کے افتتاحی میچوں میں شکست کے بعد اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جس کے پیش نظر اتوار کا کھیل غیر معمولی طور پر دلچسپ ہونے کی توقع ہے ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس ( کے کے آر ) نے حالیہ دلچسپ مقابلہ میں ممبئی انڈینس کو ایک رن سے شکست دے کر حریف ٹیم کوے منہ سے فتح چھین لی تھی ۔ اس طرح کنگس الیون پنجاب کو بھی گذشتہ رات پونے میںکھیلے گئے ایک آسان مقابلہ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی ۔ پنجاب کی ٹیم فی الحال میزبان ٹیم کے خلاف زیادہ جارحانہ تیور اختیار کررہی ہے

لیکن پنجاب کو ممبئی انڈینس کے اس ہوم گراؤنڈ پر ماضی میں دو مرتبہ شکست بھی ہوچکی ہے ۔ پنجاب نے 2012ء میں وانکھیڈے اسٹیڈیم پر ممبئی انڈینس کو چھ وکٹس سے شکست دی تھی لیکن 2013ء اور 2014ء میں اسکو میزبان ٹیم کے ہاتھوں لگاتار دو مرتبہ شکست ہوئی ہے ۔ چنانچہ کل کا میچ پنجاب کو میزبان ٹیم سے اپنی شکست کا انتخاب لیتے ہوئے موقف بہتر بنانے کا موقع فراہم کرسکتی ہے ۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما جو ایڈن گارڈنس پر کے کے آر کے خلاف صرف 65گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 98رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ہیں ۔نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کوری اینڈرس بھی ہیں جنہوں نے 41 گیندوں میں 55رنز بناتے ہوئے ‘ تین وکٹس پر محض 37رنز کے اسکور پر کڑکھڑائی ہوئی ٹیم کو مستحکم موقف سے ہمکنار کیا تھا ۔ میزبان ممبئی انڈینس آرون فنچ ‘ آدتیہ تارے اور امباٹی رائیڈو پر بھی انحصار کررہی ہے ۔ اس کے پاس ہربھجن سنگھ اور پرگیان اوجھا جیسے تجربہ کار بولرس بھی ہیں ۔

دہلی کے فیروز شاہ گراؤنڈ پر اتوار کو ہونے والے میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس کو آئی پی ایل کے 10میچوں میں ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کی امید ہے اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر راجستھان رائلز کو شکست دیتے ہوئے قسمت بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آئی پی ایل کے افتتاحی کھیل میں چینائی سوپر کنگس کے خلاف صرف ایک رن سے ہوئی شکست سے قطع نظر جین پال ڈومینی کی زیرقیادت ٹیم نے دولت سے مالا مال آئی پی ایل کے رواں سح,م ٹحں جھمح م’ح صورت گری کے ساتھ اپنے بلند حوصلوں کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ دہلی نے اگرچہ چیپاؤک میں 151 رن کا آسان ہدف حاصل کرنے میں اپنے بیٹنگ کی خامیوں کا مظاہرہ کیا لیکن ایلبی مورکل نے 55گیندوں میں 73رنز بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی کے ہدف کے قریب پہنچا دیا تھا ۔ سیایس کے پر قابو پانے کی کامیاب کوشش کے طور پر ناتھن کولسٹر۔ نائیل نے تین وکٹس حاصل کئے لیکن سب سے زیادہ قیمت وصول کرنے والے یوراج سنگھ کو بھی اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ یہ دیکھنا بھی دلچست ہوگا کہ سینئر بولر ظہیرخان اپنی فٹنس کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں کس طرح اپنا محاذ سنبھالیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT