Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / دہلی ایئرپورٹ پر طیارہ کی روانگی سے عین قبل دھمکی

دہلی ایئرپورٹ پر طیارہ کی روانگی سے عین قبل دھمکی

نئی دہلی ۔25جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جٹ ایئرویز کو آج دھمکی آمیز ٹیلیفون کال وصول ہونے کے بعد اس کی ایک فلائٹ کو پرواز سے عین قبل اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اچانک روک دیا گیا جس میں 104 مسافرین سوار تھے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ دھمکی وصول ہوتے ہی طیارہ کو ایک محفوظ مقام پر لے جاکر تمام مسافرین کو اتار دیا گیا اور مکمل تلاشی لی گئی ۔ جٹ ایئر ویز کا طیارہ کٹھمنڈو روانگی کیلئے بالکلیہ تیار تھا کہ ایئرپورٹ ٹرمینل کوکال وصول ہوا ۔ طیارہ کی تلاشی کے بعد بم تھیرٹ اسسمنٹ کمیٹی نے جائزہ لینے کے بعد طیارہ کو پرواز کی اجازت ( کلیئرنس) دے دی ۔ طیارہ میں اس وقت 104مسافرین ‘ 7عملہ کے ارکان سوار تھے ۔ واضح رہے کہ یوم جمہوریہ تقاریب کے پیش نظر طیرانگاہوں پر سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT