Thursday , December 13 2018

دہلی ایرپورٹ سے لال قلعہ کا مشتبہ حملہ آور گرفتار

نئی دہلی ۔ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس اور گجرات اے ٹی ایس نے آج ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس پر شبہ ہیکہ وہ 2000ء کے لال قلعہ حملہ میں ملوث تھا۔ پولیس کے بموجب انسداد دہشت گردی اسکواڈ گجرات نے دہلی پولیس کو اطلاع دی تھی کہ بلال احمد گاوا جو اس مقدمہ کا مفرور مجرم ہے، سرینگر سے دہلی پہنچ رہا ہے۔ گاوا کے لشکرطیبہ سے روابط کا بھی شبہ ہے۔ اسے T-3 ٹرمنل دہلی ایرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔ خصوصی شعبہ کے ڈی سی پی پی ایس کشواہا نے کہا کہ گاوا کو 6 بجے شام گرفتار کیا گیا۔ ایک اور عہدیدار کے بموجب اس کے پاس سے 29.50 لاکھ روپئے ضبط کئے گئے جو مختلف بینکوں کے کھاتوں سے حوالہ کے ذریعہ گاوا کو روانہ کئے گئے تھے تاکہ حملہ کے اخراجات کی تکمیل ہوسکے۔ گاوا 2000ء سے فرار تھا اور مبینہ طور پر وادی کشمیر میں روپوش تھا۔ تین افراد بشمول دو فوجی 22 ڈسمبر 2000ء کو لال قلعہ پر حملہ میں ہلاک ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT