Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی جدوجہد سے دوچار پنجاب کیخلاف کامیابی کیلئے کوشاں

دہلی جدوجہد سے دوچار پنجاب کیخلاف کامیابی کیلئے کوشاں

نئی دہلی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اپنے گزشتہ مقابلے میں شکست فاش سے سنبھلنے میں مصروف دہلی ڈیرڈیولس کو اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ اب بھرپور توانائی جھونک دیں جب وہ کل یہاں کنگس الیون پنجاب سے کھیلیں، جو خود بھی انڈین پریمیر لیگ کے جاریہ ایڈیشن میں بڑی دقت سے دوچار ہیں۔ ہوم گراؤنڈ پر ناکامیوں کا طویل سلسلہ ممبئی انڈینس کے خلاف توڑ دینے والی فتح نے دہلی کو ایسی تقویت بخشی جو اُن کی مہم کو پٹری پر واپس لانے کیلئے اشد ضروری تھی لیکن اُس کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے مقابل 10 وکٹ کی حوصلہ شکن شکست فاش ہوگئی۔ دہلی والوں نے غیرمعمولی رقم خرچ کرتے ہوئے یوراج سنگھ کو اپنی صفوں میں شامل کیا لیکن لیفٹ ہینڈر کوئی دھماکو مظاہرے میں ناکام ہوئے ہیں ، حالانکہ اس ٹورنمنٹ میں ٹیم کی مایوس کن پوزیشن کیلئے اصل وجہ اجتماعی ناکامی ہے۔ ظہیر خان کی انجری کے سبب غیرحاضری نے بھی دہلی کو کافی نقصان پہنچایا اور اگر وہ ٹیم انتظامیہ کے اشارہ کے مطابق کل کھیلیں تو ٹیم کو یقینا فائدہ ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT