Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / دہلی حج ٹرمنل پر حجاج کے آخری قافلے کا استقبال

دہلی حج ٹرمنل پر حجاج کے آخری قافلے کا استقبال

نئی دہلی21؍ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) حج بیت اللہ کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کیلئے ملک کے سب سے بڑے مرکز روانگی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمنل سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سعودی ایئرلائنس کی 56ویں اور آخری پروازکی دہلی آمد کے ساتھ ہی مکمل ہوگیا۔آج دہلی سنٹرسے حج کیلئیروانہ ہونے والے دہلی اور دیگر چھ ریاستوں مغربی اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش کے کل16602حجاج کرام امن و سلامتی کے ساتھ اپنے اہل و عیال تک پہنچ گیے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT