Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / دہلی حکومت بے بس نہیں: کجریوال

دہلی حکومت بے بس نہیں: کجریوال

اینٹی کرپشن برانچ کے کنٹرول سے دستبردار ہونے مودی اور راجناتھ پر زور
نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اروند کجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ پر زور دیا ہے کہ وہ اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) کے کنٹرول سے دستبردار ہوجائیں اور دہلی حکومت کی انسداد رشوت ستانی مہم کی تائید کریں۔ کجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دہلی حکومت بے بس نہیں ہے اور بدعنوان افراد کو پکڑنے کیلئے اس کے پاس اور بھی راستے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اے سی بی ہمارے ساتھ نہیں لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ دہلی حکومت بے بس ہے۔ دہلی حکومت کے پاس بدعنوان لوگوں کو پکڑنے کے کئی راستے ہیں۔ ماضی میں کجریوال نے مرکز پر اے سی بی کا کنٹرول حوالے نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے کل دہلی حکومت کے وزراء، ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ بدعنوانیوں میں ملوث پائے جائیں تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ دہلی حکومت میں کسی بدعنوان عہدیدار کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT