Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / دہلی حکومت کا انشو پرکاش کے تئیں رویہ افسوسناک: ڈاکٹر ایس پی وید

دہلی حکومت کا انشو پرکاش کے تئیں رویہ افسوسناک: ڈاکٹر ایس پی وید

سری نگر، 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے قومی راجدھانی دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے اراکین کے ہاتھوں چیف سکریٹری انشو پرکاش کی مبینہ مارپیٹ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے عوامی نمائندوں کے رویے کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پرکاش ایک انتہائی شریف اور خوش مزاج انسان ہیں۔ ڈاکٹر وید نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘عوامی نمائندوں نے دہلی انتظامیہ کے اعلیٰ بیوروکریٹ کے تئیں انتہائی افسوسناک رویے کا مظاہرہ کیا ہے ۔ میرے بیچ میٹ انشو پرکاش ایک انتہائی شریف اور خوش مزاج انسان ہیں۔ میں انہیں زدوکوب کرنے کی واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں’۔

 

کوٹھاری کے بعد بینک افسران بھی سی بی آئی کے رڈار پر
کانپور، 21 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے کانپور میں روٹومیک کمپنی کے مالک وکرم کوٹھاری پر شکنجہ کسنے کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیمیں کچھ دوسرے بینک حکام پر بھی شکنجہ کسنے کے لئے ان سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی ان بینک حکام کو سی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیم پوچھ گچھ کے لئے بلا سکتی ہے ۔ اس معاملہ میں بینک حکام کے پھنسنے کی اہم وجہ یہ بھی مانی جا رہی ہے کہ بینک آف بڑودہ کی تحریر پر سی بی آئی نے نامعلوم بینک افسران کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کیا ہے ۔ ایسے میں سی بی آئی کا شکنجہ بڑے بینک حکام پر بھی کسے گا۔ بینک ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بینک آف بڑودہ کی جانب سے درج اس مقدمے میں بینک حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ کس کس بینک افسر کو بینک آف بڑودہ نے ملزم بنایا ہے ۔ ذرائع مطابق ان میں وہی افسران شامل ہیں جنہوں نے وکرم کوٹھاری کو لون دیا تھا یا پھر لون دلانے میں مدد کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT