Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / دہلی حکومت کی تشکیل کیلئے بی جے پی کو عام آدمی پارٹی کے ارکان کی تائید ممکن، جے ڈی یو قائدشعیب اقبال کا بیان

دہلی حکومت کی تشکیل کیلئے بی جے پی کو عام آدمی پارٹی کے ارکان کی تائید ممکن، جے ڈی یو قائدشعیب اقبال کا بیان

نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یونائیٹیڈ) کے قائد شعیب اقبال نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کے چند ارکان دہلی میں حکومت تشکیل دینے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی تائید کرسکتے ہیں۔ تاہم اُنھوں نے بی جے پی کی کسی بھی قسم کی جے ڈی یو کی جانب سے تائید کے امکانات کو مسترد کردیا۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس ایک بڑی پارٹی ہے اور اُسے بی جے پی

نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یونائیٹیڈ) کے قائد شعیب اقبال نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی کے چند ارکان دہلی میں حکومت تشکیل دینے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی تائید کرسکتے ہیں۔ تاہم اُنھوں نے بی جے پی کی کسی بھی قسم کی جے ڈی یو کی جانب سے تائید کے امکانات کو مسترد کردیا۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس ایک بڑی پارٹی ہے اور اُسے بی جے پی کو حکومت تشکیل دینے سے دور رکھنا چاہئے۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس دہلی میں مخلوط حکومت تشکیل دے سکتے ہیں۔ دریں اثناء آزاد رکن اسمبلی رام بیر شوقین نے کہاکہ وہ بی جے پی کی تائید کریں گے۔ اگر بی جے پی حکومت تشکیل دینے کی پیشکش کرے تو وہ غیر مشروط تائید کریں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے خیال میں ونود کمار بِنّی بھی بی جے پی کی تائید کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT