Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی حکومت کی کارروائیوں سے ایمرجنسی کی یاد تازہ : ممتا بنرجی

دہلی حکومت کی کارروائیوں سے ایمرجنسی کی یاد تازہ : ممتا بنرجی

جلپائی گڑی (مغربی بنگال ) ۔ 18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بعض عہدیداروں کی الیکشن کمیشن کی جانب سے مغربی بنگال میں علحدگی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کا رویہ ایسا ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ایمرجنسی ملک میں نافذ ہوچکی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بتائیے کہ کیا ریاست میں منتخبہ حکومت نہیں ہے کیونکہ مرکزی حکومت اُس کے ساتھ ایسا برتاؤ کررہی ہے جیسے کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ ہو ۔ ریاستی حکومت کو بے دست و پا بنادینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT