دہلی رانجی ٹرافی سیمی فائنل میں

وجے واڑہ۔11 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار کھلاڑی گوتم گمبھیر(95) اور دھورو شوری (ناٹ آؤٹ 46) کی اننگز سے دہلی نے رانجی ٹرافی کوارٹر فائنل میں مدھیہ پردیش کو سات وکٹ سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ دہلی کو کامیابی کے لئے217 رنز کا ہدف ملا تھا۔ اس نے دوپہر کے سیشن میں 51.4 اوور میں تین وکٹ پر 217 رن بناکر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ دہلی نے صبح دوسری اننگز کی شروعات کل کے8 رنز سے آگے کی اور اس کے سبھی10 وکٹ محفوظ تھے ۔ چندیلا(4) اور وکاس ٹوکس(4) رن پر ناٹ آؤٹ تھے ۔ وکا س حالانکہ چھ رن پر ہی ایشور پانڈے کی گیند پر ہرپریت سنگھ کوکیچ دے بیٹھے ۔ لیکن پھر دوسرے وکٹ کیلئے سابق کپتان گمبھیر اور چنیدلا نے ملکر98 رنز جوڑ ے او11 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان سے نکال کر ٹیم کو109 رن تک لے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT