Monday , August 20 2018
Home / سیاسیات / دہلی سکریٹریٹ میں عام آدمی پارٹی وزیر کا گھیراؤ

دہلی سکریٹریٹ میں عام آدمی پارٹی وزیر کا گھیراؤ

نئی دہلی 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی سیکریٹریٹ میں آج اس وقت گہما گہمی پیدا ہوگئی جب ریاستی وزیر ماحولیات عمران حسین کا سینکڑوں عہدیداروں اور ملازمین نے گھیراؤ کیا ۔ یہ لوگ چیف سکریٹری سے مبینہ بدسلوکی پر احتجاج کر رہے تھے ۔ جب ریاستی وزیر عمران حسین جب سیکریٹریٹ میں چھٹی منزل پر اپنے چیمبر جانے کی کوشش کر رہے تھے عہدیداروں اور ملازمین نے ان کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں اوپر جانے سے روک دیا ۔ بعد ازاں پولیس نے وزیر موصوف کو ان کے دفتر منتقل کیا ۔ اس واقعہ کے تعلق سے عمران حسین نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ آیا یہ لوگ سرکاری ملازم ہی تھے ۔ تاہم وہ ان کی شناخت کرینگے ۔ بعد ازاں وزیر موصوف نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور الزام عائد کیا کہ ان پر حملہ کیا گیا ۔ عام آدمی پارٹی حکومت نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ عمران حسین سے دھکم پیل کی جا رہی ہے جبکہ کچھ ملازمین نے ان کے اے پی اے ہیمانشو سنگھ کو تھپڑ بھی رسید کئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT