Tuesday , December 11 2018

دہلی سے عام آدمی پارٹی حیدرآبادی کارکنوں کی واپسی

حیدرآباد ۔ 7 فبروری (راست) انتخابی مہم سے دہلی میں مقیم جناب عابد خان اور دیگر کارکن آج حیدرآباد واپس ہوئے ہیں۔ دہلی کی انتخابی مہم میں لاکھوں کی تعداد میں کارکنوں نے تمام شہروں سے حصہ لیا تھا۔ جناب عابد خان نے کہا ہیکہ زمینی حقائق پر دہلی میں عام آدمی پارٹی کا جیتنا یقینی ہے۔ عوام کی زبردست تائید اور سیاسی مقبولیت عام آدمی پارٹی کو بھاری ووٹوں سے ضرور کامیاب بنائے گی۔ 10 فبروری کو نتیجہ کے بعد حیدرآباد میں جیت کا جشن منعقد کیا جائے گا۔ اس طرح تلنگانہ میں بھی نئی انقلابی سیاست کا آغاز کیا جائے گا اور سوراج کا نظام قائم کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT