دہلی شدید آلودہ کہر کی زد میں آٹھ سال میں پہلی مرتبہ خراب صورتحال

نئی دہلی ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق دہلی آٹھ سال میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ فضائی آلودگی کی دبیز چادر میں ڈھک گیا ہے اور دارالحکومت کے آٹھ ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پر سب سے شدید فضائی آلودگی پائی جاتی ہے۔ سنٹرل پولیویشن کنٹرول بورڈ (CPCB) نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کا ایرکرائمی انڈکس (AQI) 360 ریکارڈ کیا گیا جو سب سے خراب تصور کیا جاتا ہے۔ CPCB کے مطابق دہلی کے سیکٹر 8، جہانگیر پوری، منڈکا، نریلہ، نہرو نگر، روہنی، آنند وہار اور وزیر پور علاقے شدید آلودگی کی زد میں ہیں جبکہ 23 علاقے خراب آلودگی سے متاثر ہیں۔ این سی آر علاقے غازی آباد کی فضاء سب سے شدید متاثرہ ہے جبکہ گریٹر نوئیڈا، گرگاؤں، فریدآباد اور نوئیڈا میں فضائی آلودگی خراب نوعیت کی حامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT