Wednesday , December 12 2018

دہلی فیسٹول میں عالمی شعراء کی شرکت

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ساہتیہ اکیڈیمی کی جانب سے عالمی امن اور اتحاد کے لئے شاعری کے ایک فیسٹول میں 21ممالک بشمول ہندوستان سے 50شعراء شرکت کریں گے۔ دریں اثناء صدر ساہتیہ اکیڈیمی وشواناتھ پرساد تیواری نے کہا کہ جو بھی شعراء اس میں حصہ لے رہے ہیں کہ وہ جذبہ آزادی اور ایسے آمرانہ ممالک کی جانب نشاندہی بھی کریں گے جنہوں نے دوسر

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ساہتیہ اکیڈیمی کی جانب سے عالمی امن اور اتحاد کے لئے شاعری کے ایک فیسٹول میں 21ممالک بشمول ہندوستان سے 50شعراء شرکت کریں گے۔ دریں اثناء صدر ساہتیہ اکیڈیمی وشواناتھ پرساد تیواری نے کہا کہ جو بھی شعراء اس میں حصہ لے رہے ہیں کہ وہ جذبہ آزادی اور ایسے آمرانہ ممالک کی جانب نشاندہی بھی کریں گے جنہوں نے دوسرے ممالک پر غاصبانہ قبضے کئے۔چارروزہ فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی جس کا اختتام 24 مارچ کو ہوگا۔ اس مشاعرہ میں جارج زرٹیز ( یو کے )، لیس وکس ( آسٹریلیا) ، کنورنارائن ( ہندوستان )، نکولا ماؤزیروف ( مخدونیہ )، نجواں درویش ( فلسطین )، آسکر کروز ( کیوبا)، انگریڈ اسٹوریلومن ( ناروے )، پال تنڈروپ ( ڈنمارک )، فلپ نکولائیف ( امریکہ ) اور تنورے اوجائیڈے ( نائیجریا ) کی شرکت متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT