Tuesday , December 11 2018

دہلی میٹرو اسٹیشن پر سخت چوکسی

نئی دہلی ۔ 3 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میٹرو اسٹیشن پر آج اعظم ترین چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہے کیونکہ روس کے میٹرو سسٹم میں بم دھماکہ سے پیٹرس برگ میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ عہدیداروں نے کہاکہ سی آئی ایس ایف کو حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری دی گئی ہے اور 150 اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے ، جہاں پر میٹرو ٹرین سسٹم موجود ہے۔ تمام داخلے اور اخراج کے مقامات پر دہلی میٹرو اسٹیشنوں میں سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے ۔ دہلی پولیس اور میٹرو عہدیدار اخراج اور داخلے کے مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔ خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور باریک بینی سے اسکیاننگ کی جارہی ہے ۔ سامان کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT