Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / دہلی میٹرو ٹرین تجرباتی سفر کے دوران دیوار سے ٹکرا گئی

دہلی میٹرو ٹرین تجرباتی سفر کے دوران دیوار سے ٹکرا گئی

نئی دہلی 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں ایک میٹرو ٹرین وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں اپنے افتتاح سے چھ دن قبل آج ایک تجرباتی سفر کے دوران کلنڈی کنج پر حادثہ سے دوچار ہوتے ہوئے دیوار سے ٹکرا گئی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ایک عہدیدار نے کہاکہ میٹرو ٹرین ایک نئی میجنٹا لائن پر تجرباتی سفر کررہی تھی جس کا مودی کے ہاتھوں 25 ڈسمبر کو افتتاح مقرر ہے۔ اس عہدیدار نے کہاکہ میٹرو ٹرین کے ابتدائی حصہ اور ڈپو کی فصیل کو نقصان پہونچا ہے۔ تاہم کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT