Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / دہلی میٹرو کے کرایوں میں اضافہ

دہلی میٹرو کے کرایوں میں اضافہ

نئی دہلی۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میٹرو کے ذریعہ اگر آپ آج سے 5 کلو میٹر سے زیادہ کا سفر کررہے ہوں تو 10روپئے اضافی خرچ کیلئے تیار ہوجایئے کیونکہ کرایوں میں ایک اور اضافہ نافذالعمل ہوچکا ہے۔ یہ اضافہ جو گزشتہ اضافہ کے اندرون 5 ماہ ہوا ہے، ہر مسافر کو متاثر کرے گا جو پانچ کلو میٹر سے زیادہ کا سفر کرے، جبکہ 2 تا 5 کلو میٹر فاصلے کے زمرہ میں 5 روپئے زیادہ خرچ کرنے ہوں گے۔ کرایوں کا نظر ثانی شدہ ڈھانچہ یوں رہے گا: 2کلو میٹر تک 10روپئے، دو تا پانچ کلو میٹر کیلئے 20 روپئے، پانچ تا بارہ کلو میٹر کیلئے 30 روپئے، 12 تا 21 کلو میٹر کیلئے 40 روپئے، 21 تا 32 کلو میٹر کیلئے 50 روپئے اور 32 کلو میٹر سے آگے والے سفر کیلئے 60 روپئے۔ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منش سیسوڈیہ نے کرایوں میں اضافہ کے فیصلہ کو سازش قرار دیا کہ پرائیویٹ کیاب سرویسیس کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT