Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں’’اشتہارات کی حکومت‘‘ : شیلاڈکشٹ

دہلی میں’’اشتہارات کی حکومت‘‘ : شیلاڈکشٹ

نئی دہلی، 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی سابق وزیر اعلی اور کانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دکشت نے عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت کو ‘اشتہارات کی حکومت’ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کی کابینہ کے ساتھی بولتے زیادہ ہیں کام کم کرتے ہیں۔محترمہ دکشت نے دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن کے ساتھ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آپ حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں ان 15 سالوں میں دارالحکومت میں کھڑے کئے گئے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال اور ان کے وزیر بولتے زیادہ ہیں، کام کم کرتے ہیں۔ آپ حکومت اشتہارات میں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ کام کم کر رہی ہے ۔ اس موقع پر بہت سے سینئر کانگریسی رہنماؤں موجود تھے ۔ آپ حکومت کے آج تین سال پورے ہونے کے موقع پر کانگریس نے ‘تین سال-دہلی بے حال’ کتاب بھی جاری کی۔دوسری طرف اروند کجریوال دعویٰ کیا کہ دہلی کی عوام نے تین برس قبل ایک ایماندار حکومت منتخب کی تھی اور اس دوران بدعنوانی میں خاطرخواہ کمی آئی۔

TOPPOPULARRECENT