Thursday , October 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دہلی میںمحبت، ریاست میں مخالفت کا ناٹک

دہلی میںمحبت، ریاست میں مخالفت کا ناٹک

کے سی آر کی بی جے پی سے خفیہ ساز باز، دلتوں میں بے چینی کیلئے مودی ذمہ دار: کانگریس
کریم نگر۔/4 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس سیز اور ایس ٹیز پر ہورہے ظلم و زیادتیوں کے انسداد کیلئے مدون کئے گئے قانون میں سپریم کورٹ کی جانب سے ترمیم کئے جانے پر دوبارہ غور کرتے ہوئے مرکز کو کس طرح کا فیصلہ کرنا مناسب ہوگا اعلان کئے جانے کی ضرورت تھی۔ سابق مرکزی وزیر و سینئر کانگریس قائد جئے پال ریڈی نے مطالبہ کیا۔ وہ کریم نگر میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی وجہ سے دلتوں میں بے چینی اور بے اطمینانی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوچکا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کا ادعاء کرتے ہوئے کے سی آر نے پراجکٹوں کی تعمیر مشن بھگیرتا کے نام پرریاست کو مقروض تلنگانہ میں تبدیل کردیا ہے اور وہ بالکل آمرانہ طرز سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل کو منظور ہونے والے ریلوے کوچ فیکٹری ، ریمس دواخانہ وغیرہ تلنگانہ کو نہیں آئے۔ چیف منسٹر کیا وجہ ہے کہ مرکز سے دریافت نہیں کررہے ہیں ۔ بی جے پی سے انہوں نے کہیں خفیہ طریقہ سے ساز باز تو نہیں کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں پیارو محبت اور یہاں ریاست میں مخالفت کاناٹک کررہے ہیں۔کانگریس کے سینئر قائد جئے پال ریڈی نے کہا کہ ملک میں تلنگانہ ریاست نمبر ون ہے کہتے ہوئے کے سی آر جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT