Tuesday , December 11 2018

دہلی میں آتشزدگی ، 17 ہلاک، وزیراعظم کو تشویش

نئی دہلی ۔ /20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 17 افراد ایک دو منزلہ پلاسٹک فیکٹری بوانا صنعتی علاقہ دہلی میں آگ لگنے سے اندیشہ ہے کہ ہلاک ہوگئے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آتشزدگی کے حادثہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ دہلی آتش فرو محکمہ کے بموجب حادثہ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دہلی حکومت نے آتشزدگی کے اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال شخصی طور پر تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT