Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں آج ووٹوں کی گنتی ، عام آدمی پارٹی پُراُمید

دہلی میں آج ووٹوں کی گنتی ، عام آدمی پارٹی پُراُمید

نئی دہلی ۔ 9 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال جنھیں بھرپور اعتماد ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں اُن کی پارٹی قطعی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی آج پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرنے اور اُن کے ساتھ تصویرکشی میں مصروف رہے ۔ کل رائے شماری مقرر ہے ۔ کجریوال نے نئی دہلی میں کانسٹیٹیوشن کلب دہلی میں کئی پا

نئی دہلی ۔ 9 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال جنھیں بھرپور اعتماد ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں اُن کی پارٹی قطعی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی آج پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرنے اور اُن کے ساتھ تصویرکشی میں مصروف رہے ۔ کل رائے شماری مقرر ہے ۔ کجریوال نے نئی دہلی میں کانسٹیٹیوشن کلب دہلی میں کئی پارٹی کارکنوں اور حامیوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہاکہ اُن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بندھتا ہے ۔ 49 روزہ حکومت کے دوران اُن کی کارکردگی عوام کے سامنے تھی ۔ کارکن مسرت سے سرشار تھے کیونکہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی اور دہلی کی آئندہ حکومت کی تشکیل یقینی معلوم ہورہی ہے ۔ کجریوال نے مختصر وقت کیلئے اداکار سمیتا بنسل سے بھی ملاقات کی جو بالیکا ودھو کا مرکزی کردار ہیںاور حال ہی میں پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔ فلمساز انوبھو سنہا پارٹی کی ممبئی شاخ کے سابق معتمد ہیں ۔ پریتی شرما منن اور چند دیگر نے بھی متصلہ وٹھل بھائی پٹیل ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ وہ ان سب سے بات چیت کرنے اور تصویریں کھنچوانے کیلئے یہاں آئے ہیں۔ اُن کے اعلان کے بعد عوام اسٹیج پر پانچ پانچ کے گروپ میں پہنچ گئے اور تصویرکشی کروائی ۔ جھونپرپٹی کی ساکن خواتین کا ایک گروپ بھی اُن کے ساتھ تصویر کشی کروانے میں شامل تھا ۔ کجریوال توقع ہے کہ اپنے پٹیل نگر دفتر میں کل صبح موجود رہیں گے اور انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ تین منزلہ دفتر پر کئی ایل سی ڈی اسکرینس لگائے گئے ہیں تاکہ رائے شماری کا منظر راست دیکھا جاسکے ۔ ایگزٹ پولس میں عام آدمی پارٹی کیلئے زبردست اکثریت کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ اروند کجریوال توقع ہے کہ صبح سے ہی پٹیل نگر کے دفتر پر موجود رہیں گے ۔ دیگر سینئر پارٹی قائدین منیش سسوڈیہ ، کمار وشواس ، یوگیندر یادو اور سنجئے سنگھ بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے ۔ کجریوال نے آج کہا کہ اُنھیں انتخابی نتائج کا انتظار ہے ۔ وہ کل نتائج کے اعلان کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پارٹی کے دفتر اور کارکنوں کے احساسات رائے شماری سے ایک دن پہلے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بہ نسبت مختلف تھے ۔ پارٹی کارکن مسرت سے سرشار نظر آتے تھے ۔ پارٹی کے ارکان اسمبلی کی ٹیم کارکنوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ کل کی تیاریوں میں مصروف دیکھی گئی ۔ پارٹی کے ایک کارکن نے کہا کہ ہم نے برقی ذرائع ابلاغ سے شہہ نشین چھین لیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT