Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں آدلوگی یومیہ 20 سگریٹ نوشی کے مترادف

دہلی میں آدلوگی یومیہ 20 سگریٹ نوشی کے مترادف

نئی دہلی ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قومی دارالحکومت میں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انسانی صحت پر اس شہر میں پیدا شدہ آلودگی کے اثرات ایک فرد کے لیے یومیہ 15 تا 20 سگریٹ نوشی سے ہونے والے نقصانات کے مساوی ہیں ۔ فضائی آلودگی کے مضر اثرات کے مظاہرہ کے لیے شہر کے ایک دواخانہ میں ایک ایسا آلہ نصب کیا گیا ہے جس میں انسانی شش ( پھیپھڑے ) دکھائے جاتے ہیں ۔ لنکس کیر فاونڈیشن کے بانی ٹرسٹی اور سر گنگا رام سنٹر فار چیسٹ سرجری کے چیرمین ڈاکٹر اروند کمار نے کہا کہ ’ 30 سال کے دوران آپریشنوں کے موقع پر شش کے رنگ میں ہونے والی تبدیلی محسوس کررہا ہوں ۔ پہلے میں دیکھا کرتا تھا کہ پھیپھڑوں پر سیاہ داغ ہوا کرتے تھے اور دوسرے کے شش کا رنگ گلابی ہوتا ہے ۔ لیکن اب میں صرف سیاہ رنگ ہی دیکھ رہا ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT