Wednesday , February 21 2018
Home / شہر کی خبریں / … : دہلی میں آلودگی کا خطرہ :…

… : دہلی میں آلودگی کا خطرہ :…

حیدرآباد، قومی دارالحکومت کیلئے موزوں: ہنمنت راؤ
حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے دہلی میں بڑھتی ہوئی خطرناک آلودگی کے پیش نظر ملک کے دوسرے صدر مقام کیلئے حیدرآباد کو موزوں شہر قرار دیا۔ وی ہنمنت راؤ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا صدر مقام دہلی اس وقت آلودگی کے خطرات کا سامنا کررہا ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو ملک کے دوسرے صدر مقام کا انتخاب کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ دوسرے صدر مقام کیلئے حیدرآباد موزوں اور محفوظ شہر ہے۔ صدر جمہوریہ ہند تعطیلات گذارنے حیدرآباد میں قیام کرتے ہیں۔ حیدرآباد میں فوجی دستے بھی موجود ہیں۔ سمندری علاقوں سے پہنچ کر حملے کرنے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے اور سب سے ہم مسئلہ ساؤتھ اور نارتھ میں فرق کرنے کا جو ہے اسکا بھی خاتمہ ممکن ہے۔ انٹر نیشنل ایر پورٹ ہے، بیشتر مرکزی محکمہ جات و اداروں کے دفاتر حیدرآباد میں موجود ہیں۔ آزادی کے بعدسے حیدرآباد کو ملک کی دوسری راجدھانی بنانے کی تجویز ہے۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک کے دوران بھی حیدرآباد کو ملک کا دوسرا صدر مقام بنانے کی تجویز پھر ایک مرتبہ ابھری تھی۔

TOPPOPULARRECENT