Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں آٹو اور پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ

دہلی میں آٹو اور پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی این جی کی قیمتیں آج قومی دارالحکومت اور پڑوسی شہروں میں 1.26 روپئے فی کیلوگرام بڑھا دی گئی کیونکہ دیسی قدرتی گیاس کی قیمت میں 16.5% اضافہ ہوا ہے۔ پائپڈ نیچرل گیاس (پی این جی) جو کچنس کو سربراہ کی جاتی ہے، اس کی قیمت بھی دہلی میں 80 پیسے فی معیاری کیوبک میٹر (ایس سی ایم) اور پڑوسی شہروں میں 91 پیسے فی ایس سی ایم بڑھا دی گئی ہے ۔ آئی جی ایل نے بتایا کہ نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد کے صارفین کے لئے یہ اضافہ 1.26 روپئے فی کیلوگرام رہے گا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT