Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / دہلی میں اردو ۔ ہندی سہ روزہ ادبی میلہ،کلدیپ نیر اور مجتبیٰ حسین کو ایوارڈس

دہلی میں اردو ۔ ہندی سہ روزہ ادبی میلہ،کلدیپ نیر اور مجتبیٰ حسین کو ایوارڈس

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( راست ) : دہلی کی معروف ادبی تنظیم ’ جشن ادب ‘ کی جانب سے اردو ۔ ہندی ادیبوں کا ایک سہ روزہ ادبی میلہ 17 ،  18 ، 19 مارچ کو دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں منعقد ہوگا جس میں شمس الرحمن فاروقی ، کرشنا سوبتی ، اشوک واجپائی ، پروفیسر عرفان حبیب ، پروفیسر شمیم حنفی ، کلدیپ نیر ، پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی ، ابھیگیان پرکاش ، شرددت ، ڈاکٹر اطہر فاروقی وغیرہ کے علاوہ حیدرآباد سے مجتبیٰ حسین کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس ادبی میلہ میں گنگا جمنی تہذیب سے وابستہ مختلف موضوعات پر ادبی اجلاس منعقد ہوں گے ۔ جن میں کئی اہل قلم حصہ لیں گے ۔ 19 مارچ کو اس ادبی میلہ کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں دہلی کے لیفٹننٹ گورنر جناب انیل بیجل ، معروف صحافی کلدیپ نیر اور ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین کو ان کے اپنے شعبوں میں دیرینہ بیش بہا خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ عطا کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT