Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

دہلی میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

نئی دہلی، 10اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہے دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ دہشت گرد رضا الاحمد جعلی نوٹ کے ریاکٹ میں ملوث تھا اور القاعدہ سے وابستہ بنگلہ دیشی دہشت گردتنظیم انصار بنگلہ کا رکن ہے۔ اسے مغربی بنگال پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں تفصیلات مہیا نہیں کرائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT