Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / دہلی میں انڈیا موبائل کانگریس 2017 ،تلنگانہ سے وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ مدعو

دہلی میں انڈیا موبائل کانگریس 2017 ،تلنگانہ سے وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ مدعو

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر کمیونیکیشن منوج سنہا نے انڈیا موبائل کانگریس 2017 کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے ’ sustainable wifi ‘ موضوع پر خصوصی خطاب کرنے کی ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کو دعوت دی ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 27 ستمبر کو پرگتی میدان دہلی میں انڈیا موبائل کانگریس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ حکومت ہند کے شعبہ کمیونیکیشن اور سیلولر آپریٹرس اسوسی ایشن آف انڈیا مشترکہ طور پر پہلی مرتبہ اس کانفرنس کا اہتمام کررہے ہیں جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی ڈیجیٹل انڈیا ویژن کے تحت ڈیجیٹل شعبہ میں ہونے والی تبدیلیوں اور نئی ایجادات پر خصوصی خطاب کریں گے ۔ اس عالمی سطح کے کانفرنس میں sustainable wifi کے موضوع پر خطاب کرنے کی ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کو دعوت دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی انہیں حکومت تلنگانہ کے گھر گھر انٹرنیٹ پراجکٹ ، اسمارٹ انرجی ، سولیوشن ، ای ہیلت ، ای ایجوکیشن ، کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ مرکزی وزیر کمیونیکیشن منوج سنہا نے کے ٹی آر کو روانہ کردہ مکتوب میں ٹی ہب پروگرام ، تلنگانہ کے اسمارٹ سٹیز میونسپل کارپوریشن کمشنریٹ کو بھی تقریر کا حصہ بنانے کا مشورہ دیا ہے ۔ دہلی میں منعقد شدنی انٹرنیشنل کانفرنس کا مرکزی حکومت کی جانب سے دعوت نامہ وصول ہونے پر کے ٹی آر نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوامی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے جو اقدامات کئے جارہے ہیں اس کا احترام کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے انہیں کانفرنس میں شرکت کرنے اور خصوصی خطاب کرنے کی دعوت دی ہے ۔ جو حکومت تلنگانہ کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT