Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / دہلی میں اوبیر کمپنی کی خدمات ختم

دہلی میں اوبیر کمپنی کی خدمات ختم

نئی دہلی ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عصمت ریزی مقدمہ کے بعد عالمی ٹیکسی بکنگ کمپنی اوبیر نے آج آخر کار نئی دہلی میں اپنی خدمات حکومت کے امتناع کی تعمیل کرتے ہوئے ختم کردیں۔ امریکی کمپنی نے دہلی میں اپنی خدمات کا اختتام اس وقت کیا جبکہ حکومت اور ٹریفک پولیس دونوں ایک دوسرے پر امتناع پر عمل آوری کی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے الزام تراشی میں مصروف تھے۔ حالانکہ دہلی حکومت نے پیر کے دن ہی اوبیر پر امتناع عائد کردیا تھا لیکن ٹیکسی بکنگ کمپنی نے کل شام دیر گئے تک اپنی خدمات جاری رکھی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ اسے اس کارروائی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اوبر کمپنی کے سربراہ سے دہلی پولیس کی پوچھ تاچھ
امریکی لیب سرویس اوبر کے سربراہ برائے علاقہ ایشیاء و بہرالکاہل سے دہلی پولیس آج دوسری مرتبہ ایک عصمت ریزـی کیس کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جبکہ کمپنی کے ڈرائیور نے دہلی کی ا یک 27 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کی تھی۔مسٹر ایرک الیگزینڈر کمپنی کے سربراہ ہیں ، پولیس تحقیقات میں تعاون کیلئے کل سینئر پولیس عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT