Tuesday , July 17 2018
Home / Top Stories / دہلی میں اچانک گرد کا طوفان ‘پروازیںتبدیل

دہلی میں اچانک گرد کا طوفان ‘پروازیںتبدیل

یوپی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد کے طوفان کی محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی
نئی دہلی ۔ 13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں آج شام دن بھر شدید گرمی کے بعد اچانک ہلکی بارش ہوئی اور 109کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آئی جس کی وجہ سے آسمان آبرآلود ہوگیا ۔ 4:30بجے دن پورے قومی دارالحکومت میں تیز رفتار آندھی چلنے لگی ۔ دہلی میں موسم اچانک تبدیل ہوجانے کی وجہ سے ایئرپورٹ کے عہدیداروں نے کم از کم 10اندرون ملک پروازوں کا رُخ موڑ دیا ۔ ایک عہدیدار کے بموجب سرینگر ۔ دہلی شاہراہ پر حدبصارت بہت کم ہوگئی تھی ‘ اس لئے دہلی پہنچنے والے تمام طیاروں کا رُخ امرتسر موڑ دیا گیا ۔ لکھنو ۔ دہلی پرواز بھی لکھنو واپس کردی گئی جہاں نسبتاً بہتر موسم تھا ‘ تاہم دہلی کے شہریوں کو شدید گرمی سے راحت حاصل ہوئی ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 40.60 درجہ سلسیس تک پہنچ گیا تھا ‘ جو معمول سے ایک مقام زیادہ تھا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ صبح کے وقت رطوبت 60فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے کل پیش قیاسی کی تھی کہ اتراکھنڈ ‘ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور تیز رفتار آندھی چلے گی ۔ راجستھان کے چند علاقوں میں گرد کا طوفان آنے کی پیش قیاسی کی گئی تھی ‘ تاہم شمالی ہند کی ریاستوں میں خاص طور پر میدانی علاقوں میں مغربی خلل اندازی کی وجہ سے گرد کا طوفان نہیں دیکھا گیا ۔ گرج چمک کے ساتھ تیز رفتار ہوائیں بھی پنجاب ‘ ہریانہ ‘ چندی گڑھ ‘ دہلی ‘ مغربی اترپردیش ‘ ودربھا ‘ کرناٹک ‘ ٹاملناڈو ‘ پوڈیچری ‘ لکشادیپ ‘ کیرالا ‘ چھتیس گڑھ ‘ بہار ‘ تلنگانہ ‘ شمالی ساحلی آندھراپردیش ‘ جنوبی داخلی کرناٹک میں ہونے کا اندیشہ تھا ۔ لکھنو سے موصولہ اطلاع کے بموجب گرج چمک کے ساتھ بارش ‘ گرد کا طوفان اور تیز رفتار ہوائیں جن کی رفتار 60تا 70کلومیٹر فی گھنٹہ تھی امکان ہے کہ کل یو پی کے 26اضلاع میں دیکھی جائیں گی ۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے بموجب یکادکا مقامات پر بارش ہونے کا بھی اندیشہ ہے ۔ 9مئی کو شدید طوفان سے 18افراد ہلاک اور دیگر 27 زخمی ہوگئے تھے ۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اور بجلی کڑکنے کی وجہ سے 2تا 3مئی 134 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT